بی ایس اے سی بلوچ طالب علموں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں کردار ادا کریں گی – بلوچ ڈاکٹرز فورم

186
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے نو منتخب چئیرمین اور کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ بلوچ طالب علم بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر یکجا ہو کر اپنی ذمہ داریوں سے بھرپور انصاف کریں – بلوچ ڈاکٹرز فورم 
بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کو کامیاب کونسل سیشن کے انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں بلوچ طالب علموں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجاء کرکے ان کی شعوری رہنمائی کا فریضہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے سر انجام دیا۔ جب بلوچ طالب علموں میں مایوسی و افراتفری کا عالم تھا جس سے بلوچ طالب علموں میں مایوسی کی ایک لہر دوڑ رہی تھی۔
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے اپنی کامیاب جدوجہد سے بلوچ طالب علموں میں خوف اور مایوسی کے عالم کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا جسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تنظیم اپنی ان کاوشوں کو مزید وسعت دے کر بلوچ طالب علموں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔
ترجمان نے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر نواب سمیت تمام کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ کونسل سیشن بلوچ طالب علموں کے لئے کسی تحفے سے کم نہیں، بلوچ سیاست میں جو خلاء پیدا ہوئی ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ منتخب چئیرمین اپنی ٹیم کے ساتھ اس خلاء کو پر کرنے کے لئے مزید بہترین پالیسیاں تشکیل دینے میں کامیاب ہونگے۔
ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے نو منتخب کابینہ و ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بلوچ طلباء سیاست کی ایک منفرد و سنہری تاریخ ہے اور اس سنہری دور کو واپس لانے کے لئے بلوچ طالب علموں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہیں۔ بلوچ طالب علم بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر یکجا ہو کر اپنی ذمہ داریوں سے بھرپور انصاف کریں اور ایسی پالیسیاں تشکیل دیں جو بلوچ طلبہ سیاست کی سنہری دور کو واپس لانے میں معاون ثابت ہوسکے۔