پاکستان میں معیشت کی ترقی مزید کم ومہنگائی بڑھے گی- آئی ایم ایف

162

آئی ایم ایف نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو مشکل معاشی صورت حال کا سامنا ہے،پاکستان میں معیشت کی ترقی مزید کم جب کہ مہنگائی بڑھے گی۔ دوسری جانب آئی ایم ایف حکام نے حکومت کے پالیسی اقدامات درست لیکن ناکافی قرار دیدیئے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اعلامیہ جاری کردیا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی حمایت کردی، جب کہ حکام کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں 18 فیصد کمی بھی درست قدم ہے، جب کہ روپے کی قدر اب بھی حقیقت سے زیادہ ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے نئی فرمائیشوں کی فہرست پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اعلامیہ کی صورت میں جاری کی گئی۔

آئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کو مزید مستحکم بنانے، مالیاتی پالیسی مزید سخت کرنے اور شرح منافع بڑھانے پر بھی زور دیا ہے۔

آئی ایم ایف حکام کے مطابق پاکستان کو بلند مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا ہے، جب کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے سے مشکل معاشی صورت حال پیدا ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ زخائر گر رہے ہیں۔ معاشی ترقی کی رفتار میں کمی سے مہنگائی بڑھے گی، جس کیلئے حکومت کو فیصلہ کن ایکشن لینا ہوگا۔

آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق معاشی مشکلات سے نکلنے کیلئے بیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہے۔ سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے ٹیکس اصلاحات اور آمدن بڑھانے ہوں گے