واشک، مشترکہ کاروائی میں آئی جی ایف سی کے کانوائے کو نشانہ بنایا، حملے میں 6 اہلکار ہلاک ہوئے۔ بی ایل اے

253

واشک حملے میں بلوچستان لبریشن فرنٹ اور بلوچ لبریشن آرمی کے ساتھیوں نے مشترکہ چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے آئی جی  ایف سی ساؤتھ کے کانوائے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا، حملے میں چھ اہلکار ہلاک ہوئے – جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے واشک حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ آج صبح واشک میں خفیہ اطلاع ملنے پر بی ایل ایف اور ہمارے ساتھیوں نے ایک مشترکہ چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے آئی جی ایف سی ساؤتھ کے کانوائے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا، حملے میں چھ اہلکار ہلاک اور تقریباً ڈیڈھ درجن کے قریب اہلکار زخمی ہوئے جن میں شدید زخمی بھی شامل ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حملے میں پاکستانی فورسز کے دو گاڑیاں مکمل تباہ ہوئے جبکہ آئی جی ایف سی کی گاڑی گھیرے سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئی۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ واشک اور آس پاس کے علاقے سی پیک روٹ کی وجہ سے عرصہ دراز سے فوجی کاروائیوں کے زد میں ہیں، جہاں لوگوں کو علاقے سے بے دخل کرنے کے لیے تسلسل سے فوجی جارحیت جاری ہے جس کی وجہ سے علاقے میں فوجی کانوائے پوری قوت سے نقل و حمل کرتے ہیں۔ آج کے چھاپہ مار حملے کے دوران پاکستانی فوج نے ہمارے ساتھیوں کے گھیراؤ کی کوششں کی جس کو ہمارے ساتھی ناکام بناتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد اپنے محفوظ علاقوں کے طرف نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

جئیند بلوچ نے کہا کہ ہماری اس طرح کے حملے بلوچ گل زمین کی آزادی تک جاری رہینگے، بلوچ نوجوان بلوچ قومی تحریک کے خلاف پاکستانی فوج کے طرف سے ہونے والے تمام جنگی جرائم کا حساب لیں گے اور بلوچ قوم پر ہونے والے ہر ظلم کا بھرپور جواب دینگے۔