بلوچستان میں نیا اسکول مینجمنٹ سسٹم متعارف

513
File Photo

بلوچستان حکومت نے بلوچستان میں نیا اسکول مینجمنٹ سسٹم متعارف کرادیا،سسٹم کے زریعے بلوچستان کے دور دراز کے علاقوں میں مانیٹنرنگ کے ساتھ  تعلیمی منصوبہ بندی اور ترقی میں آسانی ہوگی، جبکہ شہری ٹول فری نمبر کے ذریعے شکایات درج کروانے کیساتھ مطلوبہ تعلیمی مواد بھی حاصل کر سکیں گے۔

بلوچستان حکومت نے ثانوی تعلیمی سطح پر کمپلین منیجمنٹ سسٹم قائم کر دیا ۔

حکام کے مطابق سسٹم سے بیک وقت بلوچستان کے 31 اضلاع منسلک ہوں گے،جبکہ تعلیمی ڈیٹا جمع کرنا،غیر حاضر اساتذہ کی مانیٹرنگ ،اسکولوں، اساتذہ ، اور طالبعلموں کا پروفائل ڈیٹا مرتب کرنا اور جامع رپورٹس کی بنیاد پر تعلیمی فیصلے کرنا آسان ہو جائے گا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ ایجوکیشن کمپلین منیجمنٹ سسٹم سے تعلیمی منصوبہ بندی اور ترقی میں مدد ملے گی۔

جام کمال نے مزید کہا کہ ماضی میں انسانوں اور سسٹم پر سرمایہ کاری ہوتی تو ہیومن ریسورس کا فقدان نہ ہوتا۔