بلوچستان: مختلف واقعات میں 6 افراد زخمی

134

بلوچستان مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں 6 افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں میں مجموعی طور پر 6 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے میرحسن گوٹھ کے نزدیک دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طورپر سیول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں دو کی حالت تفشیش ناک بتائی گئی ہے۔

بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے یارو شہر جھالار میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے روزی خان نامی شخص جھلس کر زخمی ہوگیا ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا بعدازاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

ایک دوسرے واقعے میں بارکھان کے علاقے صمند خان میں اینٹی پرسن مائن کے دھماکے کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوگئے۔

دریں اثناء ضلع دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے ایک کانکن محمد نبی ولد ظاہر قوم بابرزی سکنہ افغانستان بیہوش ہوگیا جسے سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا-

ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔