ماما قدیر کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست جمع

275

ماما قدیر بلوچ کی جینیوا سے واپسی پر ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست جمع کی گئی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماماقدیر بلوچ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کے لئے درخواست بجلی گھر تھانے کوئٹہ میں جمع کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماما قدیر کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست پاکستان ورکرزپارٹی نظریاتی گروپ کے سربراہ خدائے دوست کاکڑ نے دی ہے، درخواست میں خدائے دوست نے موقف اختیار کیا ہے کہ ماما قدیر دشمن ممالک جاکر پاکستان اور پاکستان کے اداروں کے خلاف زہر اگلتے ہیں اور وہ بھارت سے پاکستان کے خلاف جنگ کے لئے مدد مانگ رہے ہیں، جس سے محب الوطن پاکستانیوں کو دکھ پہنچا ہے اس لئے ماما قدیر کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

واضح رہے کہ ادھر ماما قدیر بلوچ جنیوا کے دورے سے واپس کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، ماما قدیر جنیوا میں اقوام متحدہ کے جبری گمشدگیوں سے متعلق ورکنگ گروپ کے دعوت پر گئے تھے۔

ماما قدیر نے واپسی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہاں انہوں نے انسانی حقوق سے متعلق جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ اقوام متحدہ کے عہدیداروں کو لاپتہ افراد کی فہرست حوالے کی تھی۔