بلوچ فنکار واجہ عمر بلوچ انتقال کرگئے۔

228

واجہ عمر بلوچ شدید علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچ فنکار و موسیقار استاد عمر بلوچ شدید علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

استاد عمر بلوچ کئی دنوں سے جناح اسپتال کراچی میں زیر علاج تھے کہ آج شدید علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

استاد عمر بلوچ نامور اور کہنہ مشق موسیقار کے طور پر جانے جاتے ہیں جبکہ بلوچی ساز ’’سرونز‘‘ پر فن کا مظاہرہ کرتے تھے۔

سماجی حلقے بلوچ کے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے تین دنوں میں یہ تیسرا واقعہ ہے جہاں بلوچی فن و موسیقی کو نامور افراد کی انتقال کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ گذشتہ دنوں بلوچ فنکار نبیل قادر نے خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا جبکہ اس کے اگلے روز ایک اور نوجوان فنکار بینجو ماسٹر زبیر شاد کی خودکشی کا المناک واقع پیش آیا۔

بلوچ فنکاروں کی جانب سے خودکشی کے واقعات پر سماجی حلقوں میں تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

رواں سال ایک اور حادثہ براہوئی زبان کے گلوکار حضور بخش مستانہ بھی علالت کی صورت میں پیش آیا جن کو علاج معالجے کیلئے مناسب سہولیات میسر نہیں ہوسکی تھی۔