بی این ایم برطانیہ زون کے آرگنائزنگ باڈی کا اجلاس منعقد

331

بلوچ نیشنل موومنٹ یو کے زون کے آرگنائزنگ باڈی کا اجلاس زیرصدارت زونل آرگنائزر حکیم بلوچ منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خاص بی این ایم کے انٹرنیشنل اسپوک پرسن حمل حیدر بلوچ تھے۔ اجلاس میں بی این ایم یو کے زون کے اکثریت نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیم کاری اور موجودہ سیاسی صورتحال سمیت آئندہ کے لائحہ عمل پر سیر حاصل بحث و مباحثہ ہوا۔ اجلاس سے بی این ایم یو کے کے آرگنائزر حکیم بلوچ ، حمل حیدر بلوچ ، شہزاد بلوچ اور حسن دوست بلوچ نے خطاب کیا۔ جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض زاہد بلوچ نےسرانجام دیئے۔

اجلاس کی شروعات میں شہداء بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کیا گیا۔ مقررین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگست کا مہینہ بلوچستان کےشہداء کی فہرست سے بھری پڑی ہے، اگست کے سیاہ مہینے میں ایک بھی ایسا دن نہیں جس میں بلوچ شہداء کا زکر اور یادیں نہ ہوں۔ اور یہ دن ہم سے تجدید عہدکراتا ہے کہ ہم بلوچ تحریک کو آگے لے جانے میں اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ آج بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اپنی عروج کو چھورہے ہیں۔ پاکستانی فوج اور اس کے ذیلی ڈیتھ اسکواڈ بلوچستان کےمظلوم عورتوں اور معصوم بچوں کو اغواء کرکے اپنی اذیت خانوں میں انسانیت سوز اذیت دے رہے ہیں۔ آج دنیا کے انسانی حقوق کے تنظیموں کوان زور و زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھانا چاہئے۔

اجلاس کے آخر میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد از جلد بی این ایم یو کے زون کے جنرل باڈی کا اجلاس منعقد کرکے زون کے انتخابات کرائے جائیں گے اور بی این ایم کو مزید بیرونی ممالک میں جبکہ خاص کر یو کے میں مزید متحرک کیا جائیگا۔