بولان: ٹریفک حادثے میں 1 شخص جانبحق، 1 زخمی

270

بولان میں  ٹریفک حادثے میں ایک شخص جانبحق جبکہ  ایک زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بولان، مشکاف اسٹیشن کے قریب مین شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق پکنک منانے والوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے میں جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد اکبر ولد دینار بنگلزئی سکنہ ڈھاڈر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مذکورہ شخص کی لاش اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے بلوچستان میں روزانہ ٹریفک حادثات میں جانی نقصان معمول کا حصہ بنتے جارہے ہیں۔ ان حادثات کے وجوہات میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے سمیت سڑکوں کی خستہ حالی بھی شامل ہے۔