کیچ، خضدار اور مشکے میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا ۔ گہرام بلوچ
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں نیمگو ندی میں 20 جولائی کو دو پہر دو بجے سرمچاروں نے پاکستان فوج کی تین گشتی گاڑیوں پر گھات لگاکر راکٹ اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں تین فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ آج ہی ضلع کیچ میں سرمچاروں نے مندکے علاقے گونگی میں فوجی چیک پوسٹ پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ کل شام کو گومازی میں فوجی قافلے کی پانچ گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ کر کے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
19 جولائی کی رات سرمچاروں نے مشکے پروار آرمی کیمپ پر راکٹوں اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ کل ہی ضلع خضدار میں گریشہ کے علاقے گنبد میں فوجی چیک پوسٹ پر راکٹ اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے دو اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کیا۔ یہ چیک ایک سڑک کی تعمیر کی حفاظت کیلئے قائم کی گئی ہے۔ ہم پہلے ہی تمام ٹھیکیداروں کو تنبیہ کر چکے ہیں کہ وہ پاکستانی فوج کے کسی بھی منصوبے میں حصہ نہ لیں۔ یہ کوئی ترقی یا ترقیاتی کام نہیں بلکہ فوجی رسد کو آسان بنانے کیلئے تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ اس سے قابض فوج اپنے آپریشنوں، اغواء، قتل اور اس طرح نسل کشی میں مزید تیزی لائی گی۔