حیدر آباد میں سندھ سے جبری طور پرافراد کی بازیابی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم
دی بلوچستان پوسٹ ویب مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق سندھ سے جبری طور پر لاپتہ کئے جانیوالے افراد کی بازیابی کے لئے حیدر آباد پریس کلب کے سامنے پھر سے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق بھوک ہڑتالی کیمپ وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نامی تنظیم اور لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے 7 روز کے لئے قائم کی گئی ہے۔ جبکہ لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
امریکہ: سندھ سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مظاہرے
واضح رہے سندھ سے جبری طور پر لاپتہ افراد کے لواحقین کا الزام ہے کہ ان افراد کو لاپتہ کرنے میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکار ملوث ہیں۔