بلوچستان: مختلف علاقوں سےفورسز کے ہاتھوں 8 لاپتہ افراد بازیاب

175

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے اآٹھ افراد بازیاب ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں، کیچ، وندر، پنجگور اور تمپ سے لاپتہ ہونے والے آتھ افراد بازیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق10 نومبر 2017 کو لسبیلہ کے علاقے وندر سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے تین افراد، حکیم ولد درمحمد سکنہ کولواہ بدولک، گمانی ولد خدا بخش سکنہ کولواہ بلور اور نوردین ولد علی بخش دو روز قبل وندر سے بازیاب ہوگئے۔

اسی طرح کیچ کے علاقے ہوشاب سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا شوکت ولد خدا بخش بازیاب ہوگیا۔

پنجگور کے علاقے گچک سے لاپتہ ہونے والا نواز ولد محمد بھی سیاہ دمب گچک کے مقام سے گزشتہ روز بازیاب ہوگیا ہے۔

ملیر سے گزشتہ ماہ فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا گوادر کا رہائشی جان محمد گزشتہ روز گوادر سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

دوسری جانب 17 اکتوبر 2017 کو تمپ کے علاقے ملانٹ سے فوجی آپریشن کے دوران لاپتہ ہونے والا جاوید ولد اختر دو روز قبل کیچ سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

اسی طرح  22 دسمبر 2017 کیچ کے ہی علاقے بالگتر سے اغواء ہونے والا طارق گزشتہ روز ہوشاب کیمپ سے بازیاب ہوگیا۔