ڈیرہ بگٹی: پانی کی قلت شدت اختیارکر گئی

291

ضلع ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں پانی کی قلت کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں-

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ اور زین لوٹی کے علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران عوام بوند بوند کے لئے ترس رہی ہیں- مزکورہ علاقوں میں حکومتی سطح پر آبنوشی کی فراہمی کا کوئی انتظام نہیں ہے-

علاقہ مکینوں کے مطابق کے باربار درخواستوں کے باوجود منتخب عوامی نمائندوں کی عدم توجہی باعث تشویش ہے اس وقت پسماندگی کی عبرت ناک تصویر بننے والے علاقہ پیرکوہ اور زین لوٹی کے اکثر بستیوں میں آبنوشی کی عدم دستیابی سنگین مسئلہ بن چکا ہے- علاقہ مکین روزانہ دس کلومیٹر سے زائد مسافت سے جانوروں پر پانی لانے پر مجبور ہے-