زہرہ بلوچ کی جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جاسکتا – بی ایس او آزاد

273

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزئشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے اپنے تعزیتی بیان میں بی ایس او آزاد مند زون کے سینئر نائب صدر زہرہ بلوچ کے روڈ حادثے میں وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکی حادثاتی موت نے بی ایس او آزاد کو ایک مخلص سیاسی جہد کار سے محروم کردیا ہے۔

زہرہ بی ایس او آزادکی ایک فعال کارکن تھی جنھوں نے 2014 میں بی ایس او آزاد کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا اور اپنی حادثاتی موت تک ایمان داری اور مخلصی سے اپنے فرائض سر انجام دیتی رہی۔انہوں نے محنت قابلیت اور اپنی جدوجہد سے اپنے ساتھیوں میں ایک اہم مقام حاصل کیا اور مند زون کے سینئر نائب صدر منتخب ہوئی مختصر سیاسی کئیرئیر میں انہوں نے بلوچ قوم میں سیاسی شعور و آگاہی پھیلانے کے لئے انتھک محنت کی انکی جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان نے زہرہ بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مخلص سیاسی جہد کار اور ہمت و بہادری کی علامت تھی ان کی زندگی کا مقصد قوم میں غلامی کے خلاف نفرت اور آزادی کے لئے شعور کو اجاگر کرنا تھا اور اس پیغام کو پھیلانے کے لئے زہرہ نے اپنی موت تک جدوجہد جاری رکھی۔

ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ زہرہ بلوچ کی ناگہانی و حادثاتی موت سے بی ایس او آزاد ایک مخلص کارکن سے محروم ہوگئی ہے بلوچستان کی جہدوجہدآزادی اور بی ایس او کے پلیٹ فارم سے انکی جدوجہد رائیگاں نہیں جائیگی انکے ساتھی ممبران انکی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔