فورسز پر حملے اور مخبر کو ہلاکت کیا، بی ایل ایف

186

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ 28 اپریل کی شام کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں تل کے مقام پر قائم پاکستانی فوجی چیک پوسٹ پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ یہ چیک پوسٹ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) پر واقع ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ کل28 اپریل کی رات کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے مند میں فوجی کیمپ پر راکٹ حملہ کرکے قابض فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ 19 اپریل کوپروم گواش میں صادق ولد بہرام نامی ریاستی مخبر کو گرفتار کیا۔ وہ انور قلندر ، میجر آفریدی اور شیرگل نامی آفیسر کے زیر تسلط کام کر رہا تھا، انور قلندرجسے24 اپریل کو بی ایل ایف کے سرمچاروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ مخبر صادق کو انور قلند ر کی ہلاکت سے پہلے 19 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا، صادق نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف سمیت اپنے تمام ساتھیوں اور نیٹ ورک کے کارندوں کے نام بھی فاش کیے۔

پاکستانی فوج بلوچستان میں نسل کشی، انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کا مرتکب ہے۔ ان جرائم میں پاکستانی فوج کا ساتھ دینے پر صادق کو28 اپریل کو موت کی سزا دیکر ہلاک کیا گیا۔