سندھ : فورسز کے ہاتھوں دو سیاسی کارکن گرفتاری بعد لاپتہ

288

سندھ سے فورسز کے ہاتھوں دو سیاسی کارکن اغواء ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق فورسز نے کراچی و جامشورو سے دو سیاسی کارکنوں کو اغواء کرلیا ۔

زرائع کے مطابق  25اپریل کو سائیں جی ایم سید کی برسی قریب آتے ہی فورسز کی جانب  سے ایک مرتبہ پھر سندھ کے قوم پرست سیاسی ککارکنان کے خلاف جبری گمشدگیوں کا سلسلہ شروع ۔

جامشورو سے جیئے سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن جے ایس ایس ایف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سرویچ نوحانی اور پپری ملیر کراچی سے جسقم سندھ کانگریس  کے کارکن نیاز لاشاری  کو فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

جبکہ دوسری جانب ایک سال قبل فورسز کے ہاتھوں لاپتہ  جسقم  کے رکن مرتضٰی جونیجو کے بھائی آصف جونیجو کی گرفتاری کے لیے ڈوکری کے قریب مندھرا گاؤں پر فورسز نے کئی مرتبہ چھاپہ مارا ہے ۔