خضدار کے علاقوں کو سندھ میں شامل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے : بی این پی

219

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلی میں مذمتی بیان میں بلوچستان کے علاقے خضدار سن چکوکاعلاقہ ڈاڑھیاڑ اور ملحقہ علاقے سندھ کے علاقے میں شامل کرنے اور این ٹی ایس بے روزگار نوجوان جو این ٹی ایس میں بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کی انہیں فوری روزگار فراہم کی جائے ۔

بلوچستان میں کسی حد تک نوجوانوں کی روزگار کی فراہمی یقینی بن سکے موجودہ حکومت نے اقتدار میں آکر دعوے کئے بلوچستان سے بے روزگاری کو ختم کیا جائے لیکن اس کے برعکس اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

سابق صوبائی حکومت کی طرح موجودہ حکمران بھی اب تک عوام کو بڑی تعدادمیں روزگار فراہم کرنے میں کامیاب دکھائی نہیں دے رہے ہیں بلکہ گزشتہ عرصہ دراز سے این ٹی ایس نوجوان سراپا احتجاج ہے اپنے حق کے لئے کیونکہ انہوں نے این ٹی ایس میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس دور میں انہیں روزگار فراہم نہیں کیا گیا ۔

اب حکومت فی الفور ان کے جائز مطالبات کو فوری طور پر حل کرے بیان میں کہا گیا کہ بی این پی نے بلوچستان کے نوجوان اور عوام کی معاشی اور معاشرتی مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے تاکہ عوام کے انسانی بنیادی سہولیات اور سماجی مسائل حل ہو سکے اب بھی ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان میں این ٹی ایس کے کامیاب امیدوار سمیت نوجوانوں کو فی الفور روزگار دی جائے ۔

بلوچستان میں ہزاروں کی تعداد میں پوسٹیں خالی پڑی ہے لیکن حکمران فوری طور پر باصلاحیت ہونے کا ثبو ت فراہم کرے اور بے روزگار وں کو روزگا ر فراہم کرے بیان میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان کے علاقے خضدار سن چکوکاعلاقہ ڈاڑھیاڑ اور ملحقہ علاقے کو سندھ میں نئی حلقہ بندیوں کے مطابق شامل کرنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے جو علاقہ با وسائل اور خضدار کا تاریخی علاقہ ہے ۔

الیکشن کمیشن کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ فی الفور بلوچستان کے اس علاقے جو نئی حلقہ بندیوں کے مطابق سندھ میں شامل کیا گیا ہے اسے واپس خضدار میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا حصہ بنایا جا ئے اس حوالے سے بی این پی خاموش نہیں رہے گی بلکہ اپنا سیاسی قومی جمہوری کردار ادا کر تی رہے گی ۔

بلوچستان کی اس باوسائل کو دانستہ طور پر سندھ کا حصہ بنانے کی ناکام کو شش کی جا رہی ہے جو کسی صورت درست اقدام نہیں بلوچستان جو پہلے ہی مختلف قسم کی سماجی مشکلات کا سامنا کر رہے ہے ہیں اور رہی سہی کسر اس طریقے سے بھی پورا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے ۔

بیان میں کہ گیا کہ موجودہ صوبائی حکومت عملی اقدامات کر کے ہزاروں کی تعداد میں این ٹی ایس بے روزگار نوجوان جنہوں نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے جو بلوچستان بھر کے بے روزگار با صلاحیت نوجوان ہے انہیں فوری طور پر تعینات کیا جائے تاکہ ان کی بے چینی ختم ہو سکے جو کافی عرصے سے سراپا احتجاج ہے ان کے مطالبات قانونی اور جائز ہے انہیں تسلیم کیا جانا چا ہئے۔