گورکوپ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری بی آر اے نے قبول کرلی

177

 بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا کہ ہمارے  سرمچاروں نے کیچ کے علاقے گورکوپ میں سولانی کے مقام پر فوجی آپریشن میں شریک فوجی قافلے پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے یہ قافلہ گذشتہ کئی دنوں سی شاپک خوشاپ و گرد نواح میں فوجی آپریشنوں میں شریک تھا نام نہاد سی پیک سیکورٹی کے نام پر مذکورہ علاقوں میں سینکڑوں گھروں کو جلادیا گیا اور کئی گاؤں بھی بلڈوز کرئیے گے۔
دریں اثنا 17 جنوری کو بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے پنجگور میں گریڈ اسٹیشن پر قائم ریگو لر آرمی کے کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کرکے فورسز کے متعدد اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ یہ کیمپ پہلے ایف ڈبلیو کے زیر استعمال تھا جسے حال ہی میں ریگولر آرمی نے اپنا بیس کیمپ بنایا جہان ایک ٹارچر سیل قائم ہے جہاں بلوچ نوجوانوں کوقید جارہا ہے۔ ترجمان نے آخر میں کہا کہ  ہماری کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔