بولان میں شدید آپریشن، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مختلف علاقوں میں شیلنگ

476

بولان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کیجانب سے آج صبح سے شدید فوجی آپریشن جاری، گن شپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائیندے کے مطابق آج صبح دس سے گیارہ بجے کے درمیان پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بولان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن شروع کی ہے جو ابھی تک جاری ہے۔

آپریشن میں کم سے کم پانچ جنگی ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

آپریشن سانگان،کمان، کٹ، سنجاول اور غربوغ کے علاقوں میں جاری ہے۔

سانگان سے بڑی تعداد میں زمینی فوج کو متعدد گاڑیوں میں آپریشن سے متاثرہ علاقوں میں جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

علاقائی زرائع جانی نقصانات کا اندیشہ ظاہر کررہے ہیں تاہم اس بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع ابتک دی بلوچستان پوسٹ کو علاقے میں مواصلات کے نظام کی کمی کیوجہ سے موصول نہیں ہوسکی ہیں۔ اسکے علاوہ مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز نے سولین آبادی کو جانے سے بھی منع کیا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے سال  بولان میں ایک ایسے ہی آپریشن کے دوران ایک درجن سے زائد افراد جن میں عورتیں اور شیرخوار بچے شامل تھے کو قتل کیا گیا تھا۔