بی ایل ایف نے مختلف مسلح کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرلی

505

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نا معلوم مقام سے سٹیلائٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل مشکے کے علاقے مرماسی میں پاکستانی فوج نے قریبی پہاڑیوں پر چڑھائی کی کوشش کی تو سرمچاروں نے ان کا راستہ روک کر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بناکر کئی اہلکاروں کو ہلاک وزخمی کیا۔ اسی طرح آج صبح کولواہ کے علاقے تنزیلہ میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ یہاں قابض فوج کو نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمااور عالمی مطلوب منشیات کے سرغنہ امام بھیل نے سہولت کیلئے اپنا گھر وقف کر دی ہے جسے وہ منشیات کی اسمگلنگ کیلئے استعمال کرتا ہے۔
گہرام بلوچ نے کہاکہ کل سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ یہ چوکی واٹرسپلائی پر قبضہ کرکے قائم کی گئی ہے۔ حملے کے بعد قابض فوج نے سرمچاروں کا راستہ روکنے اور گھیرنے کی کوشش کی تو دوبدو جھڑپیں شروع ہوئیں۔ جھڑپ میں دشمن فوج کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ انیس دسمبر کو سرمچاروں نے ضلع گوادر میں پسنی کے وارڈ نمبر تین میں منشیات کے اڈے پر حملہ کیا۔ حملے میں دو شخص زخمی ہوئے ہیں۔ منشیات فروشوں کو آخری وارننگ دیتے ہیں کہ وہ منشیات کے کاروبار سے اجتناب کریں۔ انہیں ریاست نے کھلی چھوٹ دی ہے تاکہ اس زہر کو بلوچ معاشرے میں پھیلاکر نوجوان نسل کو تباہ کراسکے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ منشیات فروشوں اور اُن کے اڈوں سے دور رہیں۔