امریکہ اکیسویں صدی میں خطے کی تقسیم کی طرف جارہاہے: مولانا فضل رحمان

319

جمعیت علماء اسلام  کے سربراہ  مولانا فضل الرحمٰن نے کہاہے پاکستان میں جو حالات چل رہے ہیں انکے تناطر میں 2018کے الیکشن پر بھی تشویش ہے جمہوری اداروں اور پارلیمنٹ کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اس وقت پارلیمنٹ اور سیاست دانوں کامزاق اڑایا جارہا ہے تصادم کی فضا کا ملک ہر گز متحمل نہیں ہوسکتا ۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز بلوچستان ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر  جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفوری حیدری ،صوبائی جنر ل سیکرٹری ملک سکندر ایڈوکیٹ اور پارٹی کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔

انہوں نے کہاکہ ترقی کے مینار محبتوں پر کھڑے ہوتے ہیں نہ کہ نفرتوں کی بنیاد پر ہے۔ کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کو فتح نہیں کرسکتا فتح کرنے کی کوششوں میں لگے رہے تو یہ ملک ٖغلامی کی سازشوں کا باغیچہ بن کر رہ جائے گا پاکستان جن حا لات سے گذر رہا ہے ان کو دیکھ کر آنکھیں بند کرنا حماقت ہوگی امریکہ اکیسویں صدی میں خطے کی تقسیم کی طرف جارہا ہے جغرافیائی تقسیم سیاسی بنیاد پر نہیں بلکہ خون کی لکیر کھنچی جائے گی