جیونی : پانچ دنوں میں 19افراد لاپتہ

205

گوادر( دی بلوچستان پوسٹ نامہ نگار )بلوچستان کے ساحلی علاقہ میں فورسز کی آپریشن برقرار ، اب تک ایک درجن سے زائد لوگ اغواء ، آمدہ اطلاعات کے مطابق جیونی میں گذشتہ کئی دنوں سے سرچ آپریشن جاری ہے، جس کے سببب اب کئی دو درجن کے قریب لوگ لاپتہ ہوئیں ،
لاپتہ افراد میں جن ناموں کی شناخت ہوئی ہیں ان میں حلیم بلوچ، رشید سکنہ سیائجی، بیگل بلوچ سکنہ شے آبادجیونی، ملا دلشاد سکنہ ھزدارشامل ہیں۔
اس کے علاوہ جیونی ہی کے علاقے کلدان سے تیرہ افراد سرچ آپریشن کے دوران لاپتہ ہوئیں ، جن میں سے عرض محمد کلمتی اور شوکت کو بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ دیگر گیارہ افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔
بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سی پیک کی سکیورٹی کے حوالے سے صورتحال کی مخدوشی کے سبب گذشتہ کئی عرصے سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جس کے سبب علاقائی زرائع کے مطابق درجنوں لوگ لاپتہ کئے گئے، جبکہ کئی ایک کی لاشیں لاپتہ ہونے کے بعد ملی ۔