وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ 4735 دن ہوگئے

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4735 دن ہوگئے، آج اظہارِ یکجہتی کرنے والوں میں نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالصمد رند،...

حکومت بھارت کے خلاف جہاد کا اعلان کرئے 5 سو خودکش مجاہدین تیار ہیں...

جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان ملک کے دفاع کے لئے فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لئے 30 ہزار کارکن اور 5 سو فدائی مجاہدین کے لئے حاضر ہے...

خضدار : نادیہ قاضی نے معذوری کو اپنی مجبوری بننے نہ دی

جسمانی طور پر معذور مگر ذہنی طور پر باہمت نادیہ قاضی درجنوں غریب لڑکیوں کی مدد و کمک کا سہارا بنی ہوئی ہے ۔  دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ خضدار کے...

بلوچوں کی آزادی کی جدوجہد حق پر ہے- سربراہ بی ایل ایف

زیارت واقعہ کے خلاف کوئٹہ میں ہونے والے احتجاج پہ  فورسز کی شیلنگ و تشدد پر ردعمل دیتے ہوئے ‎بلوچ آزادی پسند رہنماء اوربلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ‎اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے  ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پہ اپنے ایک ٹویٹ میں کہا  ‎بلوچ قوم کےلاپتہ افراد کی لاشیں اٹھانے کے بعد دنیا باور کرے کہ بلوچوں کی آزادی کی جدوجہد حق پر ہے۔ انہوں نے لکھا  کہ کوئی اسمبلی کی رکن ہو یامعروف دانشور اگر اپنی آنکھیں موند لے تووہ اپنی ضمیر کے آگے قصوروار ٹھہرائے گا،ساتھ انہوں نے کہا کہ ‎ ان ماؤں بہنوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو ظلم کے آگے کمربستہ ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں زیارت میں پاکستان آرمی کے جعلی مقابلے میں پہلے سے لاپتہ افراد کے قتل کے خلاف لواحقین کی جانبسے ہونے والے احتجاج پر پولیس نے دھاوا بول کر شرکاء پہ شدید لاٹھی چارج اور آنسو گیس فائر کرکے انہیں زخمی کردیا، شیلنگاور لاٹھی چارج کے باوجود لواحقین کوئٹہ ریڈ زون میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور دھرنا اس وقت بھی  جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے زیارت میں گذشتہ دنوں دوران آپریشن نو افراد کو مارنے کادعوی کیا تھا فورسز کے مطابق مرنے والوں کا تعلق بی ایل اے سے ہے  تاہم بی ایل اے نے آئی ایس پی آر کے دعوؤں کی تردید کرتےہوئے کہا کہ مارے جانے والے افراد کا بی ایل اے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے کوشاں تنظیم وی بی ایم پی اور لواحقین کا کہنا ہے مارے جانے والے افراد پہلے سے لاپتہ افراد ہیں انکے نام پہلے سے لاپتہ افراد کے فہرست میں موجود ہیں۔  زیارت واقعہ میں قتل ہونے والوں میں خضدار کے رہائشی انجینیئر ظہیر بلوچ بھی شامل تھے انکے بہن کے بقول اکتوبر 2021ء میںجبری گمشدگی کے بعد سے وہ ریاستی اداروں کی حراست میں تھے۔ ظہیر کی ہمشیرہ پچھلے کئی وقتوں سے اپنے بھائی کی بازیابی کے لئے سراپا احتجاج تھی، عظمی بی بی نے کہا کہ بھائی کیبحفاظت بازیابی کے لیے اُنھوں نے ہر در پر دستک دی لیکن وہ زندہ بازیاب تو نہیں ہوئے بلکہ 10 ماہ بعد ان کی تشدد زدہ لاش ہمیںملی۔ اُنھوں نے کہا کہ ان کے بھائی کا تعلق کسی تنظیم سے تھا اور نہ ہی وہ زیارت میں فورسز سے مقابلے میں مارے گئے۔ عظمیٰ نے کہا کہ اگر اُن کے بھائی مقابلے میں مارے گئے تھے تو ان کے ہاتھوں پر مبینہ طور پر ہتھکڑیوں اور آنکھوں پر پٹی باندھےجانے کے نشانات کیوں تھے۔  پاکستان کے معروف صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پہ لکھا ہے کہ ظہیر بلوچ کو گذشتہ سال اٹھایا گیا توانکے بھائی نے تھانہ زر غون آباد میں گمشدگی کی ایف آئی آر کٹوائی انکی بہن نے اپنے بھائی کے لاپتہ ہونے کا شور مچایا جس کےثبوت موجود ہیں لیکن ریاست کہتی ہے وہ دہشت گرد تھا اسکی لاش زیارت کے پہاڑوں سے ملی اس پر کرنل لئیق کے قتل کا الزام لگادیا۔

پنجاب میں بلوچ طلبا پر کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔ بلوچ...

بلوچ کونسل پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پہلے اسلامی جمعیتِ طلبا کے غنڈوں کی طرف سے معصوم بلوچ طلبا کے...

سبی میں پاکستان فوج کی پیش قدمی، آپریشن کا خدشہ

بلوچستان کے ضلع سبی میں پاکستان فوج کی بڑی تعداد میں پیش قدمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث کاہان اور گردنواح میں فوجی آپریشن کے خدشے کا...

خضدار: زلزلے کے جھٹکے

خضدار سے آمد اطلاعات کے مطابق زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ خضدار میں زلزلے کے معمولی جھٹکے رات 10 بجکر...

کیچ: فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی فورسز نے صبح سویرے چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر دو افراد کو...

کوئٹہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاج جاری

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاج کو 3948 دن مکمل ہوگئے۔ نیشنل پارٹی کے عبدالغفار قمبرانی نے کیمپ کا دورہ کرکے لواحقین سے...

نومبر کے مہینے میں بی ایس او کا بائیسواں قومی کونسل سیشن کا انعقاد...

  بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین ظریف رند اور دیگر مرکزی رہنماؤں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنظیم کی مرکزی کونسل سیشن اور آئندہ کے...

تازہ ترین

خاران: نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین اغوا

نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین صغیر احمد بادینی کو جمعہ کے روز نامعلوم مسلح افراد نے خاران کے علاقے...

خضدار: سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کو تین سال مکمل، عدم بازیابی کے خلاف...

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کو تین سال مکمل ہونے پر اہلخانہ اور شہریوں کی جانب سے...

قلات حملے میں قابض پاکستانی فوج کے آلہ کار شاکر سعد اللہ و ساتھی...

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے قلات میں ایک انٹیلی...

واشک میں پولیس اسٹیشن پر قبضہ کرکے اسلحہ ضبط کرنے، واشک اور جھاؤ میں...

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف سرمچاروں...

برلن: بلوچ شہدا دن کی مناسبت سے بی این ایم کا سیمنار ، شہدا...

ہفتے کے روز جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بلوچ شہدا دن 13 نومبر کی مناسبت سے بلوچ نیشنل موومنٹ کے زیر اہتمام...