عمران وزیراعظم بنے گا لیکن قتل کیا جائے گا : بھارتی اینکرپرسن کی انکشاف

555

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بننے جارہی ہے اور ممکنہ طورپر عمران خان پاکستان کے نئے وزیراعظم ہوں گے ، ایسے میں معروف بھارتی اداکارہ و اینکرپرسن سیمی گریوال نے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیمی گریوال نے لکھا کہ ’ میں عمران خان کی جیت پر شش و پنج کا شکار ہوں، یہ زہریلی شراب جیسی ہے۔ کئی سال پہلے عمران خان نے مجھے بتایا تھا کہ ایک پیر نے پیش گوئی کی تھی کہ وہ ایک دن پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے اور پھر قتل کردیئے جائیں گے۔  ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان اس قیمت کے باوجود بھی وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، یہ بہت افسوسناک ہے ‘۔

ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے عمران خان کو مبارکباد دی اور لکھا کہ ’آپ نے اس دن کیلئے ان تھک محنت کی اور اس سے بھی زیادہ کٹھن سفر اب شروع ہوگیا، آپ کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں ، اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلیں اور آپ ایسا کرسکتے ہیں، اور اپنی حفاظت کیجئے ‘۔