مند میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل...
بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مند میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ سرمچاروں نے گذشتہروز 06 اکتوبر 2022 بروز جمعرات شام ساڈھے 6 بجے ضلع کیچ کے تحصیل مند کے پہاڑی علاقے چُکاپ اور نیلگ کے درمیان قائمپاکستانی فورسز کے کیمپ کے حفاظتی چوکی پر راکٹ اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حملے میں دشمن فورسز کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑاہے۔
ترجمان نے کہاکہ بلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز پر حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔
بلوچستان میں ڈینگی بے قابو، مزید لوگ متاثر
بلوچستان کے 3 اضلاع لسبیلہ، کیچ اور گوادر سے ڈینگی کے مزید 62 کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کے بعد ڈینگی کے رجسٹرڈکیسز کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 841 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ سے ڈینگی کے 48، کیچ سے 2 اور گوادر سے12 کیسز رپورٹ ہوئے اب تک مجموعی طور پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 ہزار 841 ہوگئی ہے-
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ضلع کیچ میں 2 ہزار 966 رپورٹہوئی جبکہ گوادر میں 430 اور لسبیلہ میں 409 کیسز رپورٹ ہوئے۔
بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلوں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد صحت کے صورتحال شدت اختیار کررہے ہیں بارشوں سے پیدا ہونےوالے مختلف قسم کے بیماریوں نے بلوچستان کو جھکڑ لیا ہے-
بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان کے تمام 35 اضلاع متاثر ہوئے بارشوں اور سیلاب سے تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہان متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے سے ایک ہفتے کے دوران ڈینگی، اسہال، ہیضہ، ملیریا، آنکھوں اور جلد کے انفکیشن،سانس کی بیماروں سمیت دیگر امراض کے درجنوں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی غفلت کے باعث ڈینگی بخار کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے محکمہ صحت ممکنہ اقداماتاٹھانے سے گریزاں ہے-
بلوچستان میں حالیہ قدرتی آفات سے صحت کے مراکز بھی تباہی کا شکار ہیں جس کے باعث بروقت طبی امداد کی فراہمی بھیمشکل میں پڑھ چکی ہے-
نوشکی: نوجوان بازیابی بعد دوبارہ لاپتہ
نوشکی کے رہائشی نوجوان کو دوسری مرتبہ جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔
ٹی بی پی نمائندہ نوشکی کے مطابق چار مہینے قبل بازیاب ہونے والا نوجوان سلال بادینی ولد...
میسی اس سال اپنے کیرئر کے آخری ورلڈ کپ کھلیں گے
ارجنٹینا کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈ کپ انکا آخری ورلڈ کپ ہوگا۔
ارجنٹائن میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی لیونل میسی رواں برس نومبر میں ہونے والا اپنا آخری فٹبال ورلڈکپکھیلیں گے، 35 سالہ اسٹار کھلاڑی اپنا پانچواں ورلڈ کپ کھیلیں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے میسی نے کہا کہ یقینا یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے، میں جسمانی طور پر اچھا محسوس کر رہا ہوں وہ رواںبرس اچھا پری سیزن کھیلنے میں کامیاب رہا جو میں پچھلے برس نہیں کر سکا تھا۔
لیونل میسی نے سنہ 2016 میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، لیکن جلد ہی انہوں نے اپنے فیصلے کو واپس لے لیاتھا انہوں نے سال 2005 میں کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔
میسی نے 164 انٹرنیشنل مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 90 گولز اسکور کیے ہیں دوبار فیفا ورلڈ کپ چیمپیئن رہنےوالی ارجنٹائن کی ٹیم کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے، وہ اپنا پہلا میچ سعودی عرب کے خلاف کھیلے گی
اسٹار فٹبالر کی موجودگی کے باوجود ارجنٹینا ورلڈکپ جیتنے میں ناکام رہا ہے، ارجنٹائن نے آخری بار سن 1986 میں اور اس سے قبل1978 میں فیفا ورلڈکپ جیتا تھا۔
شام: امریکی فضائی حملے میں داعش رہنما ہلاک
امریکہ نے شام میں دو فضائی حملوں میں دہشت گرد تنظیم ’’اسلامک اسٹیٹ‘‘ کے ایک اہم رہنما سمیت اسلحے کے ایک اسمگلر کوبھی ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ یہ فوجی کارروائیاں شمال میں شامی حکومت کے زیر کنٹرول علاقے میں کی گئیں۔
امریکی فوج نے چھ اکتوبر جمعرات کے روز اعلان کیا کہ اس نے شمالی شام میں ایک غیر معمولی فوجی کارروائی میں نام نہاداسلامی شدت پسند تنظیم ’’اسلامک اسٹیٹ‘‘ سے تعلق رکھنے والے تین سینیئر اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔
فضائی حملہ اور ہیلی کاپٹر کے مدد سے ہونے والے یہ حملے شام میں صدر بشار الاسد کی وفادار فورسز کے زیر قبضہ علاقوں میںاپنی نوعیت کی امریکہ کی یہ پہلی فوجی کارروائی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اہداف سے متعلق خفیہ معلومات جمع کرنے میں 1,000 گھنٹے سے زیادہ کاوقت صرف کیا تاکہ حملے کے دوران کولیٹرل نقصان کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔ ان حملوں میں شہری ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیںہے۔
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شام کو امریکی فوج کے ایک فضائی حملے میں داعش کا ایک نائب رہنما ابو ہاشم العماوی ماراگیا۔ عالمی سطح پر عسکریت پسند ابو ہاشم العماوی کا شمار آئی ایس کے پانچ سب سے سینیئر ارکان میں ہوتا تھا۔
جمعرات کے روز ہی اس سے قبل سینٹ کام نے یہ اعلان کیا کہ اس نےشام کی الحسکہ گورنری میں صبح سے پہلے ہونے والے چھاپےکی ایک کارروائی میں رکّان واحد الشماری کو ہلاک کر دیا، جو ہتھیاروں اور جنگجوؤں کی اسمگلنگ میں سہولت کاری کے لیے کافیمعروف تھے۔
سینٹ کام کے ترجمان کرنل جو بکینو نے ایک بیان میں کہا، ’’فورسز نے شمال مشرقی شام میں ایک چھاپہ مارا جس میں آئی ایس کےایک سینیئر اہلکار کو نشانہ بنایا گیا۔‘‘
مری کیمپ نیو کاہان ۔ حیر الدین بلوچ
مری کیمپ نیو کاہان
تحریر: حیر الدین بلوچ
دی بلوچستان پوسٹ
مری کیمپ نیو کاہان کو بلوچستان کا غزہ پٹی بھی کہا جاتا ہے، زندگی کی تمام تر بنیادی سہولتوں سے محروم...
میکسیکو فائرنگ: شہر کا میئر و سابق میئر سمیت 18 افراد ہلاک
میکسیکو میں سٹی ہال میں فائرنگ سے شہر کے میئر سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کی سہ پہر...
زاہدان مظاہروں میں 82 افراد جانبحق ہوئے – ایمنسٹی انٹرنیشنل
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سیستان بلوچستان کے علاقے زاہدان میں 30 ستمبر کو ہونے والے واقعے متعلق اپنے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اس دوران پرتشدد...
کیچ: فورسز کی چوکی پر حملہ
بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ کیا ہے۔
فورسز کے چوکی پر حملہ ضلع کیچ...
ادب کا نوبل انعام فرانس کی مصنفہ کے نام
2022 کے لیے ادب کا نوبیل انعام فرانس سے تعلق رکھنے والی مصنفہ اینی ایرنو نےجیت لیا ہے۔
سوئیڈش اکیڈمی کی جانب سے اینی...


























































