بولان میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر حملہ
بلوچستان کے ضلع بولان میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے نودگہار میں ٹاکری کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر مختلف ہتھیاروں سے حملہ کیا،دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جبکہ بعدازاں حملہ آور فرار ہوگئے۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے تاہم مذکورہ علاقوں میں ماضی بھی فورسز پر حملے ہوئے ہیں جن میںانہیں جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔
گذشتہ دنوں پیراسماعیل کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا گیا جس میںانہیں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ حملے کی ذمہ داری علاقے میں متحرک بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نےقبول کی تھی۔
آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
سائرہ کی کہانی – ٹی بی پی فیچر رپورٹ
سائرہ کی کہانی
ٹی بی پی فیچر رپورٹ
آصف بلوچ
"ایک عام سا وٹساپ نوٹیفیکشن، ہماری زندگی اس قدر بدلنے والا ہے، میسج کھولنے سے قبل ہمیں اسکا اندازہ تک نہیں تھا۔"...
کیچ میں خاتون قتل
بلوچستان کے ضلع کیچ میں گذشتہ شب پیش آنے والے ایک واقعہ میں خاتون پر حملہ کرکے اس کو قتل کردیا گیا ہے۔
واقعہ ضلع کیچ کے علاقے مند لبنان میں پیش آیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات لبنان مند میں مشتبہ ملزمان نے چھریوں سےوار کرکے مسماۃ ( م )سکنہ پھل آباد تمپ کو قتل کردیا ہے۔
مند پولیس کا کہنا ہے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم پولیس نے ملزمان کیشناخت میڈیا میں ظاہر نہیں کی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مند لبنان کے رہائشی عبدالرسول ولد غلام رسول سکنہ لبنان نے...
ایران میں زلزلہ : 5 سے زائد افراد ہلاک
ایران میں گذشتہ شب ہونے والے زلزلے میں اب تک پانچ افراد کے ہلاک و بیس سے زائد کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔
یورپی بحیرہ روم زلزلہ مرکز کے مطابق زلزلہ ایران کے جنوب میں آیا، جس کی گہرائی 10 کلو میٹر اور شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق 6.1 شدت کے اس زلزلے سے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، زلزلے کا مرکز ایران کی بندر گاہ لنگہ ہے، جواماراتی ریاست شارجہ سے 150 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔
ایرانی ایمرجنسی محکمے کے حکام نے کہا زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئیں اور زلزلے سے متاثرین کےلئے امدادی خیمے نصب کئے گئے۔
دوسری جانب ابوظہبی، دبئی اور شارجہ سمیت متحدہ عرب امارت میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ یورپی بحیرہروم زلزلہ مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز ایرانی بندرگاہ لنگہ تھا جو شارجہ سے 150کلومیٹر دورہے۔
تہران یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف جیو فزکس کے مطابق، خلیج فارس اور ہرمزگان کی سرحد کے قریب آج صبح 2 بج کر 2 منٹ پرریکٹر اسکیل پر 6.1 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ یہ زلزلہ سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ زلزلے کا مرکز کانگ شہر سے 41 کلومیٹر اور لانگہ بندرگاہ سے 48 کلومیٹر دور ہے اس کے علاوہ یہ جگہ بندر عباس سے 107 کلومیٹر دور ہے۔
ہرمزگان میں حکومت کے ڈائریکٹر نے کہا 300 سے زیادہ گھرانوں پر مشتمل سیح خوش گاؤں زلزلے کا مرکز تھا اور اس علاقے میںسب سے زیادہ نقصان ہوا۔
دکی: کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے کانکن جانبحق، ایک بے ہوش
دکی مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے ایک کانکن جان بحق جبکہ ایک بے ہوش ہوگیا-
ہسپتال ذرائع...
دنیا میں کہیں بھی نیا نشہ پیدا ہو اسے مختصرمدت میں بلوچستان میں پہنچا...
بلوچ نیشنل موومنٹ کے آواران اور منسلک ھنکینان کے ممبران نے 26 جون کو منشیات اور اس کی اسمنگلنگ کے خلاف عالمی دن اور تشدد سے متاثرہ...
کراچی: لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج جاری، پولیس کے ساتھ مذاکرات
جمعہ کے روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ کی قیادت میں کراچی سے لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین کے ہمراہ سندھ پولیس کے...
جبری گمشدگی کا دورانیہ اذیت ناک لمحہ تھا – حفیظ بلوچ
لاپتہ بلوچ طالب علم حفیظ بلوچ منظر عام پر آنے کے بعد ضلع نصیر آباد کے سینٹرل جیل میں تھے، عدالت سے بریت کے بعد گذشتہ روز...
خضدار: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک
بلوچستان کے ضلع خضدار میں بروز جمعہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔
فائرنگ کا واقعہ خضدار کے علاقے کھنڈ رسول آباد میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حاجیخان میراجی کے نام سے ہوا ہے۔
لاش کو اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا، تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکےہیں۔
خیال رہے کہ چوبیس گھنٹے کے دورانیہ میں خضدار میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں، گذشتہ روز خضدار کےعلاقے زہری میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا تھا جسکی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی جس کا تعلق خضدارکے علاقے مولہ سے بتایا جارہا ہے۔
بلوچستان کے رہائشی چھ افراد سندھ سے لاپتہ
پاکستانی فورسز نے سندھ کے مختلف علاقوں سے چھ بلوچوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔
لاپتہ ہونے والوں کی شناخت مٹھا ولد نصیر، حمید ولد موسیٰ، نوکاپ ولد درمحمد، وڈیرہ ولد درمحمد، اسماعیل ولد زرک اور موریا ولدزرک کے ناموں سے ہوئی ہے۔
مذکورہ افراد کو سندھ کے علاقے جیکب آباد اور خیرپور سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا جسکے بعد وہ لاپتہ ہیں۔
خیال رہے کہ بلوچستان و دیگر علاقوں سے جبری گمشدگیوں کے رکنے والا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب اس وقت کراچی، کوئٹہ اورتربت میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاج بھی جاری ہے۔