چینی سیکیورٹی کمپنی بلوچستان میں اپنے شہریوں اورپروجیکٹس کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔ عالمی...
عالمی مالیاتی اخبار نکی ایشیا کی جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان چین کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک مقام ہے اور بیجنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹ کے تحت فنڈز...
شمالی وزیرستان: پولیو ٹیم پر حملہ، 2 پولیس اہلکار ہلاک
شمالی وزیر ستان میں نامعلوم افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں سیکورٹی پر معمور دوپولیس اہلکار فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل نامعلوم افراد پولیو ٹیم پر حملہ آور ہوئے جس کے بعد حملہ آور فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔
حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروعکردی گئی۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
محمود خان نے پولیس کو حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں پر حملہ کرنے والےہمارے بچوں کی مستقبل کے دشمن ہیں، حملے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان بھر میں پولیو مہم کا آغاز کیا گیا تھا، جس کا افتتاح پاکستان کے وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپٹیل نے کیا تھا، مہم کے دوران 12.6 ملین بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
کراچی: لوڈشیڈنگ کیخلاف 20 گھنٹے سے احتجاج ، سڑکیں بند، گاڑیوں کی لمبی قطاریں
کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، ماڑی پور روڈ پر بیس گھنٹے طویلاحتجاج کے سبب سڑکیں ٹریفک...
جبری گمشدگیاں ہی سب سے بڑی تشدد ہے – سمی دین بلوچ
جبری گمشدگیاں وہ تشدد ہے جس سے نہ صرف ایک شخص بلکہ اس کا پورہ خاندان متاثر ہوتا ہے۔ اقوام متحدہ پاکستان سے جوابطلبی کرے کہ کن قوانین کے...
لاہور: رواں برس 312 نامعلوم لاشیں برآمد
لاہور میں رواں برس 312 نامعلوم افراد کی لاشیں مل چکی ہیں اور اس تعداد میں ہرماہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
لاہور میں نامعلوم افراد کی لاشیں ملنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق نامعلوم افراد کو دوسرے شہروں میں قتل کرکے لاشیں لاہور میں پھینک دی جاتی ہیں۔ ایدھی حکام نے بتایاکہ رواں سال صرف 6 ماہ میں 312 نامعلوم افراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔
ایدھی کے مطابق رواں برس جنوری میں 33، فروری میں 41، مارچ میں 36 اور اپریل میں 42 نامعلوم افراد کی میتیں ملیں جنہیںایدھی کی جانب سے دفنا دیا گیا ہے۔
ایدھی حکام کے مطابق لاشیں ملنے کے واقعات آئے روز بڑھ رہے ہیں، اور مئی میں یہ تعداد خطرناک حد تک بڑھ کر 62 تک جاپہنچی،جب کہ جون کے صرف 25 دنوں میں اب تک 52 نامعلوم میتوں کو دفنایا جاچکا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں ملنے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، اور اب تک کی معلومات کے مطابق شہر کےمضافاتی علاقوں سے شہریوں کو اغوا کرکے لاہور میں لاکر قتل کیا جاتا ہے، اور لاشوں کو ضائع کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
دوسری جانب متعدد حلقے خدشات کا اظہار کررہے ہیں یہ لاشیں لاپتہ افراد کے ہو سکتے ہیں جنہیں فورسز اغواء کرکے دوران حراستمار کر لاشیں لاہور میں پھینک رہے ہیں تاکہ انکی شناخت نہیں ہوسکے۔
جیکب آباد میں دستی بم حملہ، ایک شخص ہلاک، آٹھ زخمی
جیکب آباد کے علاقے مولا داد پھاٹک کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔
پولیس...
کراچی سے صحافی لاپتہ، ایمنسٹی کی اظہار تشویش
ایمنسٹی ساؤتھ ائیشیاء کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کو ارسلان خان کی جبری گمشدگی پر گہری تشویش ہے۔
مہاجر انسانی حقوق کے کارکن ارسلان خان کو آج کراچی سے جبری لاپتہ کردیا گیا ہے ارسلان خان کے ساتھیوں کے مطابق انہیںفورسز ادارواں نے علی الصبح انکے گھر سے زبردستی حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جس کے بعد سے وہلاپتہ ہیں-
کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی فواد حزان نے ارسلان خان کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ارسلان خان کوآج کراچی سے لاپتہ کردیا گیا ہے فواد کے مطابق ارسلان خان بتور صحافی کراچی میں لاپتہ مہاجروں کے کیس پر انکے ساتھ کامکررہے تھے-
صحافی فواد حزان کا کہنا تھا ارسلان خان کراچی کی ایک توانا آواز ہیں۔ انکی جبری گمشدگی سے ثابت ہوتا ہے کہ ریاست کراچیکے لئیے آواز اٹھانے والوں کو برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کو لوگوں کو اپنے پیاروں سے دور کر کے اختلاف رائے پر سزا دینے کیاس گھناؤنے عمل کو ختم کرنا چاہیے- حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد معاملے پر قائم کردہ کمیٹی کو دیکھ لینا چاہیے کہ وہ دعویٰکیا کررہے ہیں اور درحقیقت ملک میں کیا چل کررہا ہے-
پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ گوادر کے موقع پر احتجاج کا اعلان
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ، حسین واڈیلہ نے مقامی ماہیگیروں کے ہمراہ جمعہ کے روز پاکستانی وزیر...
افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 130 افراد جانبحق
افغانستان میں مشرقی علاقوں میں آنے والے 6.1 شدت کے زلزلے سے 130 سے زائد افراد جانبحق، سب سے زیادہ تباہی صوبہ پکتیکامیں ہوئی، گذشتہ رات آنے والے زلزلے...
بلوچ عورتوں پر تشدد جمہوری رویوں کے منافی ہے – سول سوسائٹی کراچی
پیر روز کے روز کراچی پریس کلب میں انسانی حقوق اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین شیما کرمانی ، عظمی نورانی ، مهناز رحمان ،...