شمالی وزیرستان: پولیو ٹیم پر حملہ، 2 پولیس اہلکار ہلاک

شمالی وزیر ستان میں نامعلوم افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں سیکورٹی پر معمور دوپولیس اہلکار فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل نامعلوم افراد پولیو ٹیم پر حملہ آور ہوئے جس کے بعد حملہ آور فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔  حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروعکردی گئی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ محمود خان نے پولیس کو حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں پر حملہ کرنے والےہمارے بچوں کی مستقبل کے دشمن ہیں، حملے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان بھر میں پولیو مہم کا آغاز کیا گیا تھا، جس کا افتتاح پاکستان کے وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپٹیل نے کیا تھا، مہم کے دوران 12.6 ملین بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

راجن پور: مسلح افراد کی فائرنگ، 3 افراد جانبحق

راجن پور کی حکیم کالونی میں پیشی پر آنے والے افراد پر موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاںبحق ہوگئے۔ پولیس کے...

طورخم کشیدگی: پاکستان افغانستان بارڈر دوسرے روز بھی بند

پاکستان افغانستان طورخم سرحد پر بدھ کی صبح سرحدی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اہم گزر گاہ دوسرے روز بھی بند ہے۔ دوسری جانب...

جدہ کے قریب ایرانی بحری آئل ٹینکر میں دھماکے

سعودی بندرگاہ جدہ کے قریب اس بحری جہاز کی مالک کمپنی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئل ٹینکر کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔ ایران کے سرکاری ٹیلی...

اقوامِ متحدہ نے افغانستان سے انخلا کی خبر کی تردید کر دی

اقوام متحدہ نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے کہ اگر افغان خواتین کو تعلیم حاصل کرنے یا کام کرنے کی اجازت دینے سے متعلق طالبان کو رضامند کرنے...

اٹھارہویں ترمیم کی وجہ سے وفاق دیوالیہ ہوگیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کی وجہ سے وفاق دیوالیہ ہوگیا اور اس ترمیم کے تحت صوبے بھی ٹیکس جمع کرنے میں ناکام...

کراچی میں چھاپہ ، دو غیر ملکی بازیاب جبکہ 3 بلوچ گرفتار

کراچی میں رینجرز کا چھاپہ ۔ چھاپے میں دو غیرملکی بازیاب جبکہ تین بلوچ گرفتار ۔ دی بلوچستان ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق کراچی ڈیفینس فیزتین میں رینجرز نے ایک مکان...

پنجابی و ہندوؤں کے درمیان سیاسی جنگ کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں – ملا عبدالسلام...

پاکستان میں امارت اسلامیہ کے سابق سفیر اور طالبان رہنماء ملا عبدالسلام ضعیف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کو سیاسی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے...

لاپتہ افراد کے کیسز کی عدم سماعت، لواحقین و وکلاء کا اسلام آباد ہائی...

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر لاپتہ افراد کے لواحقین اور وکلاء نے احتجاج ریکارڈ کرائی جہاں انھیں پولیس کی رکاوٹوں کا سامنا رہا۔

اسلام آباد: بلوچ مظاہرین کو پولیس نے ایک بار پھر روک دیا، سڑک پر...

اسلام آباد میں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے افراد کے لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گرفتار رہنماؤں کے اہلِ خانہ کا دھرنا آج پانچویں...

تازہ ترین

ریاست بات چیت کا راستہ اپنائے: بلوچ مزاحمت کو بزور طاقت کچلا نہیں جاسکتا۔...

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی این پی کو فارم47 کے صوبائی...

بلوچستان: لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری، مزید دو لاشیں مل گئیں

بلوچستان کے مختلف اضلاع سے مزید دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے...

بے سمت خیال کی آخری سانس ۔ برزکوہی

بے سمت خیال کی آخری سانس  تحری: برزکوہی دی بلوچستان پوسٹ میں اپنے اندر ایک ایسے لمحے کو چھو رہا ہوں جو شاید کبھی مکمل نہیں ہوا۔...

تربت: پاکستانی فورسز کی کیمپ پر شدید نوعیت کا حملہ، کیمپ میں آگ بھڑک...

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا، جہاں شدید فائرنگ...

میرا داغستان – تبصرہ: ارشاد شمیم

کتاب: میرا داغستان مصنف: رسول حمزہ توف | مترجم: اجمل اجملی تبصرہ: ارشاد شمیم دی بلوچستان پوسٹ ایک عرصے سے یہ کتاب میرے دل پر دستک دے رہی...