کوئٹہ: سرکاری ملازمین سراپا احتجاج

264

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے پی ڈی ایم اے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہوگئے۔

ملازمین نی ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم ے کیخلاف نعرہ بازی کی اور فوری طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر کا تبادلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے سامان ڈبل روڈ پر دکانوں میں فروخت ہورہے ہیں۔ آج ایک کرپٹ ڈپٹی ڈائریکٹر کیخلاف احتجاج کیا جارہاہے۔

انہوں کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے درجہ چہارم کے ملازمین کو دھمکیاں دی ہے لوگوں سے تشدد کراویا ہے۔ اگر انکے کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی تو سخت احتجاج کرینگے۔

ملازمین نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سیلاب متاثرین کے سامنا کے کرپشن میں ملوث ہیں۔ اگر انکے کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی تو ہم سمجھتے ہیں وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ بھی کرپشن میں ملوث ہیں۔

یاد رہے کوئٹہ میں ریلوے و کیسکو ملازمین نے بھی اپنے مطالبات کے لئے احتجاج کیا ہے۔ ملازمین کی شکایت ہے کہ انکے بنیادی مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونا حکومت غیر سنجیدگی ہے۔

دریں اثنا بلوچستان اسمبلی کے ایم پی اے قادر نائل کے خلاف بھی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے بروری کے مقام پر بائی پاس کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

مظاہریں نے کہا کہ نااہل کرپٹ ایم پی اے قادر ناہل نے جبل نور قبرستان کی زمین اور کیھازئی قبائل کے زمینوں کو اپنے لوگوں کے نام پر الاٹ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جسکی وجہ سے علاقہ کے لوگوں نے روڈ بند کرکے احتجاج کررہے ہیں۔