جنگ عظیم دوئم کے بعد پہلی بار اوپن گالف ایونٹ منسوخ

167

آسٹریلیا میں ہونے والے اوپن گالف ٹورنامنٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ یہاں پہلا موقع ہے کہ اوپن گالف ایونٹ کو جنگ عظیم دوئم کے بعد پہلی بار منسوخ کیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث بننے والی صورت حال کے تناظر میں آسٹریلین اوپن گولف ٹورنامنٹ کو دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار منسوخ کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ آفیشل کے مطابق آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن کی مشکل صورت حال کی وجہ سے پہلے ہی گالف آسٹریلیا اور پی جی اے آسٹریلیا نے اپنے تمام ایونٹ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا تھا۔

کرونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر اب آسٹریلیا کا سب سے پرانا گالف ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے اب یہ ایونٹ اگلے سال جنوری کی 18 تاریخ سے 31 جنوری تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد میلبورن کنگسٹن ہیلتھ گالف کلب میں کیا جانا تھا۔

یہ اوپن گالف کا 105 واں ایونٹ تھا۔ اس ایونٹ کا پہلا آغاز سال 1905 میں ہوا۔