بلوچستان حکومت کا ہوٹل اور ریسٹورانٹس دوبارہ بند کرنیکا فیصلہ

374

بلوچستان حکومت نے صوبہ بھر میں ہوٹل اور ریسٹورانٹس کو دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں ہوٹل اور ریسٹورانٹس کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

بلوچستان حکومت نے صوبہ بھر میں ہوٹل اور ریسٹورانٹس کھولنے کا نوٹیفیکشن جمعہ کو جاری کیا تھا۔

بلوچستان میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 7 ہزار 866 ہوچکی جبکہ 80 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سلیم ابڑو نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ بھر کے 90 فیصد شہری کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ اگست تک پورا صوبہ مہلک مرض سے متاثر ہوجائے گا۔