کوئٹہ: درجہ حرارت منفی 8 تک گرگیا، مزید بارش و برفباری کا امکان

591

بلوچستان میں بارشوں اور برف باری کا ايک اور اسپيل آنے کو تيار ہے۔ مقامی حکومت اور متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدايت جاری کردی گئی ہے۔ بلوچستان بھر ميں موسم شديد سرد، کوئٹہ کا درجہ حرارت منفی 8 تک گرگيا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8، قلات منفی 6، دالبندین منفی 4، پنجگور، نوکنڈی اور ژوب میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سردی کے سبب شہریوں کے معمولات زندگی معطل ہوکررہ گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے روزمرہ زندگی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید سردی کا سلسلہ مزید 2 سے 3 روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔