راشد حسین کی پاکستان حوالگی عرب بلوچ دوستی پر ایک کاری وار ہے۔اختر ندیم

527

پاکستان کا ساتھ دینے سے  عرب حکمرانوں کو پچتھاوے کے سوا کچھ نہ ملے گا۔

 ان خیالات کا اظہار بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے سماجی رابطے کی  ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے ایک مختصر پیغام میں کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ راشد حسین کی پاکستان حوالگی عرب بلوچ دوستی پر ایک کاری ضرب  ہے اور  پاکستان کا ساتھ دینے سے عرب حکمرانوں کو پچتھاوے کے سوا کچھ نہ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچوں کیلئے بلوچستان ایک مقتل بن چکا ہے، دوسرے ممالک میں پناہ زندہ رہنے کا ایک واحد زریعہ تھا، لیکن انہوں نے یہ دروازہ بھی بند کردی ہے۔

گذشتہ سال عرب امارات میں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے راشد حسین کے بارے گذشتہ روز اطلاع موصول ہوئی کہ اسے انٹر پول کےزریعے پاکستان کے حوالے کردیا گیا ہے۔

راشد حسین بلوچ انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ہے اور اس کے خاندان کے معتدد افراد کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے قتل کردیا ہے ۔

پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں خاندان کے متعدد لوگوں کے قتل کے بعد راشد حسین عرب امارات منتقل ہوئے تھے جسے پاکستانی الزامات پہ دباو میں امارات کے خفیہ ادارے نے گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کردیا ۔