کرسٹیانو رونالڈو 2023ء میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے

168
فوٹو: ٹوئٹر

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2023ء میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2023ء میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے ہیں، رواں سال پرتگالی فٹبالر نے 53 گول کر کے ہیری کین اور کلیان ایمباپے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سعودی پرو لیگ میں النصر کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو نے پنالٹی پر 2 گول کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، النصر نے الاتحاد کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیتے ہوئے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔