تربت: جبری لاپتہ دو افراد کی لاشیں برآمد

47

تربت کیچ کور ندی کے حفاظتی بند کے قریب دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں اطلاع ملنے پر پولیس نے تحویل میں لے کر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق لاشوں کے قریب ملنے والے شناختی دستاویزات کی بنیاد پر ان کی شناخت محمد صادق ولد نور اللہ ساکن ناگ زامران اور مسلم علی ولد سخی داد ساکن بٹ، تحصیل بلیدہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو 7 ستمبر 2025 کی رات آپسر میں ایک چھاپہ کے دوران لاپتہ کیا گیا تھا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تربت میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اس نوعیت کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں اب تک چھ افراد کی لاشیں مختلف ویران مقامات سے برآمد ہو چکی ہیں جس پر شہری حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔