ڈیرہ مراد جمالی: پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک

23

ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ٹی اینڈ ٹی کالونی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر پولیس اہلکار فرمان بشیر، ولد بشیر احمد، سکنہ ڈیرہ اللہ یار ہلاک ہوگئے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔