کیچ: دو چوکیوں پر حملہ و قبضہ

207

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقوں آپسی کہن اور شیپچار میں قائم پاکستانی فورسز کی دو چوکیوں کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے بیک وقت دونوں چوکیوں پر حملہ کیا جس کے بعد علاقے میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے بعد ازاں دونوں چوکیوں پر قبضہ کر لیا اور وہاں موجود اسلحہ اور دیگر سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بعد میں دونوں چوکیوں کو آگ لگا دی۔

واقعے کی سرکاری سطح پر فوری طور پر تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔