کویت میں ایرانی ڈرون حملہ: امریکا نے ہلاک 4 فوجیوں کی شناخت جاری کر دی

16

امریکا نے کویت میں ایرانی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے اپنے 6 اہلکاروں میں سے 4 کی شناخت اور تصاویر جاری کر دی ہیں۔

امریکی فوج کے مطابق یہ حملہ اتوار کے روز کویت کے علاقے پورٹ شعیبہ میں قائم امریکی فوجی تنصیب پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں چار فوجی ہلاک ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام اہلکار آئیووا سے تعلق رکھنے والے امریکی آرمی ریزرو یونٹ کا حصہ تھے۔

جاری کردہ بیان کے مطابق ہلاک فوجیوں کی شناخت نوح تیجنز، نکول امور، کوڈی خورک اور ڈکلن کے ناموں سے کی گئی ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے دوران اب تک 6 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم ایران کا دعویٰ ہے کہ اس کے حملوں میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 160 تک پہنچ چکی ہے۔