بلوچستان میں گذشتہ رات سے شروع ہونے والے سلسلہ وار حملے جاری ہیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ایف سی 115 ونگ کے گیٹ پر اہلکاروں کو فائرنگ اور دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
حکام کے مطابق، حملے میں تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
کوئٹہ کی نواحی علاقے اغبرگ میں مسلح افراد نے پولیس کو حملے میں نشانہ بنایا جس میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔
اسی طرح تیرہ میل کلی حسنی کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی جہاں ریلوے ٹریک کو پانچ مقامات پر تباہ کیا گیا۔
مزید برآں کوئٹہ کے ایری گیشن کالونی کے قریب ریلوے لائن کو چار مختلف مقامات پر دھماکوں سے شدید نقصان پہنچا۔
یہ حملے بلوچستان میں پیش آنے والے مسلح واقعات کے سلسلے میں سامنے آئے ہیں، جہاں مختلف علاقوں میں پولیس چوکیوں، شاہراہوں، ریلوے ٹریک اور گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

















































