نصیر آباد میں بجلی کے دو ٹاورز کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

5

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 19 مارچ کی رات بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں اوچ پاور پلانٹ سے پنجاب جانے والی 220 کے وی بجلی کی ترسیلی لائن کے دو ٹاورز کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے تباہ کر دیا۔ اس شدید دھماکے کے نتیجے میں قریبی مزید دو ٹاورز کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اعلان کرتی ہے کہ اس نوعیت کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔