نصیر آباد، سبی: پاکستانی فورسز اور سرکاری دفاتر پر حملے

219

مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ اور سرکاری دفتر کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا، حملے کے دوران علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

واقعے میں نقصانات سے متعلق کوئی مصدقہ معلومات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔

ادھر سبی کے نواحی علاقے ڈھاڈر میں پولیس تھانہ ڈھاڈر کی حدود میں واقع لوکل گورنمنٹ ڈھاڈر کے دفتر پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق دستی بم کے دھماکے سے دیوار اور دفتر کے کچھ حصے کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ کر علاقے کا گھیراؤ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔