سوراب: کسٹم پوسٹ مسلح افراد کا کنٹرول، فورسز پر حملہ، ہلاکتیں

31

بلوچستان کے علاقے سوراب میں مسلح افراد نے کسٹم پوسٹ کو کنٹرول میں لے لیا، پیش قدمی کی کوشش کرنے والے فورسز پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

اطلاعات کے مطابق سوراب میں کسٹم پوسٹ کو مسلح افراد نے کنٹرول میں لیکر وہاں تعینات تمام اہلکاروں کو حراست میں لے لیا جبکہ اہلکاروں کا اسلحہ بھی اپنی تحویل میں لے لیا۔

علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کرنے والے فورسز اہلکاروں کو بھی مسلح افراد نے گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔