دکی: پاکستانی فورسز پر بم حملہ، پانچ اہلکار ہلاک

155

پاکستانی فورسز کے قافلے کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بلوچستان کے علاقے دکی سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے قافلے شامل گاڑی کو روڈ کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں ابتک پانچ اہلکاروں کی ہلاکت اور دیگر کی زخمی ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے گاڑی کو اس وقت حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ آپریشن سے واپس آرہے تھے۔

حملے میں پاکستانی فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے جبکہ زخمی اور ہلاک اہلکاروں کو اسپتال منتقل کرکے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔