گرگینہ: پاکستانی فوج کے قافلوں پر مسلح حملے

368
فائل فوٹو

گرگینہ کے علاقے میں پاکستانی فوج کے قافلوں کو دو مختلف واقعات میں نشانہ بنایا گیا ہے، حملوں کے باعث فوج پیش قدمی نہیں کرسکی۔

بلوچستان کے ضلع نوشکی سے متصل مستونگ کے علاقے گرگینہ میں پاکستانی فوج کو حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کی شب پاکستانی فوج نے علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کی جس کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا جس کے باعث فوج پیش قدمی نہیں کرسکی۔

مزید برآں ‏گذشتہ شب بھی پاکستانی فوج نے ایک دفعہ پھر علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کی جس کو گھات لگائے حملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملوں میں فوج کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔