بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے اورناچ میں پاکستانی فوج کی آپریشن جاری ہے جہاں گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے، اس دوران لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی اطلاعات ہیں۔
گذشتہ ایک ہفتے سے اورناچ اور گردنواح میں پاکستانی فوج آپریشن کررہی ہے۔ اس آپریشن میں گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں سمیت ڈرون طیارے حصہ لے رہے ہیں جبکہ کئی مقامات پر شیلنگ کی گئی ہے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق آج صبح پاکستانی فورسز نے اورناچ کے آبادی کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کا آغاز کردیا ہے۔ گھروں میں موجود خواتین سمیت دیگر افراد کو زد و کوب کرنے اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ گرفتاریوں کے حوالے سے تاحال کئی اطلاع نہیں ہے۔
خیال رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے “آپریشن ہیروف” کے دوران اورناچ کے علاقے سے پاکستان آرمی کے سات اہلکاروں کو حراست میں لیا تھا۔ تنظیم نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت بھی دی تھی۔

















































