کیچ: سی پیک شاہراہ پر جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری

97

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں جبری گمشدگیوں کے خلاف لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے احتجاجی دھرنا جاری ہے، جس کے باعث سی پیک کی اہم شاہراہ ایم-8 کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

دھرنے میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شریک ہیں، جو اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین نے کہا ہے کہ جب تک لاپتہ افراد کو منظرِ عام پر نہیں لایا جاتا، احتجاج جاری رہے گا اور سڑک نہیں کھولی جائے گی۔

احتجاج کے باعث تربت، گوادر، پنجگور اور کوئٹہ کے درمیان زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے۔ شاہراہ کے دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں پھنس چکی ہیں جن میں خواتین، بزرگ، بچے اور عید کی تعطیلات کے بعد گھروں کو لوٹنے والے طلبہ شامل ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کر رہی ہے تاکہ معاملہ حل کیا جا سکے۔