دشت میں لیویز تھانہ کو قبضے میں لیکر تمام اسلحہ ضبط کیا، مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کی۔ بی ایل ایف

35

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 22 جون بروز اتوار شام 7 بجے کوئٹہ سے متصل علاقہ دشت میں واقع سپیزنڈ لیویز تھانہ پر قبضہ کرکے وہاں موجود تمام لیویز اہلکاروں کو حراست میں لیا اور ان سے تمام سرکاری اسلحہ قبضے میں لے کر ضبط کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں کے ایک دستے نے کوئٹہ سبی شاہراہ پر سپیزنڈ تھانے کے سامنے ناکہ بندی کی اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جبکہ دشت کو مستونگ سے ملانے والی روڈ کو بھی سرمچاروں نے کنٹرول کیا اور عمر ڈھور کے علاقہ سمیت تمام علاقوں میں رات گیارہ بجے تک گشت کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ، مستونگ، نوشکی جیسے اہم اور حساس شاہراوں پر ناکہ بندی، لیویز تھانے کو قبضے میں لینا اور وہاں موجود تمام اسلحہ کو ضبط کرنا بی ایل ایف کے سرمچاروں کی کامیاب آپریشنل حکمت عملی اور طاقت کا مظہر ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ دشت لیویز تھانے میں موجود سرکاری اسلحہ ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فورسز اور ان کے تنصیبات کو نشانہ بناتی رہیگی۔