بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کی ایک چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ 6 دسمبر بروز جمعہ شام سات بجے سرمچاروں نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے بروری بائی پاس پر قائم قابض پاکستانی فورسز ایف سی کے ایک چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد فورسز نے ملحقہ علاقوں کو گھیرے میں لے کر چیکنگ شروع کی اور عوام کو ہراساں کیا تاہم سرمچار حملے کے بعد بحفاظت محفوظ مقام پر پہنچ گئے۔
ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک فورسز پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔