نوشکی حملے میں قابض فوج کے تین اہلکار ہلاک کردیئے گئے – بی ایل اے

139

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے نوشکی میں ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کے تین اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج صبح گیارہ بجے کے وقت نوشکی شہر میں بس اڈے کے قریب قابض پاکستانی فوج کے 102 ونگ کے مرکزی کیمپ کے گیٹ پر تعینات اہلکاروں کو ایک مسلح حملے میں نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ حملے کے بعد بی ایل اے کے سرمچار بحفاظت اپنے محفوظ ٹھکانے تک پہنچ گئے۔بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔