رات گئے مسلح افراد نے بالگتر کے علاقے سہاکی میں اسکول پر قائم پاکستانی فوج کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں پاکستانی فوج پر ہر وقت حملے ہوتے رہتے ہیں۔ جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔